ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی کی تصویر والے اشتہارات پر الیکشن کمیشن سخت، وزارت سے مانگا جواب

مودی کی تصویر والے اشتہارات پر الیکشن کمیشن سخت، وزارت سے مانگا جواب

Sat, 30 Mar 2019 22:17:33    S.O. News Service

نئی دہلی، 30 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) انتخابی ضابطہ اخلاق کے دوران وزیر اعظم مودی کی تصویر کو لے کر الیکشن کمیشن کے پاس مسلسل شکایات پہنچ رہی ہیں۔اس کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے ایوی ایشن کی وزارت کو دوسرا نوٹس بھیجتے ہوئے جواب مانگا ہے کہ مدری ایئر پورٹ پر بورڈنگ پاس پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر کیوں استعمال کی گئی۔کمیشن نے وزارت سے اس سلسلے میں ہفتہ کو ہی جواب داخل کرنے کے لئے کہا ہے۔دوسری طرف ٹرین میں چائے کپ پر میں نے بھی چوکیدار نعرے کو لے کر ریلوے کی وزارت کو نوٹس بھیجا گیا ہے۔دراصل ایئر انڈیا کے بورڈنگ پاس پروابرنٹ گجرات 2019 کی تشہیر کی گئی، اور اس کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی اور گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی کی تصویر لگی تھی۔10 مارچ کو الیکشن تاریخوں کو اعلان ہونے کے بعد جب اس مسئلہ پر تنازعہ ہوا تو گزشتہ ہفتے (25 مارچ) ایئر انڈیا نے بورڈنگ پاس سے یہ تصاویر ہٹانے کی ہدایت دی،باوجود اس کے جمعہ کو مدری ایئر پورٹ پر ایئر انڈیا کے بورڈنگ پاس پر مودی۔روپانی والی وائبرنٹ گجرات کی تصویر ہونے کی شکایت سامنے آئی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ایوی ایشن کی وزارت کو نوٹس بھیج کر جواب مانگا ہے۔تاہم، اس سے پہلے ایئر انڈیا نے اپنی صفائی میں بتایا ہے کہ 25 مارچ کو ہی بورڈنگ پاس سے وائبرنٹ گجرات کے اشتہات کو ہٹانے کی ہدایات جاری کر دیے گئے تھے، لیکن اب جو واقعہ سامنے آیا ہے وہ انسانی بھول نظر آتی ہے۔ایک بار پھر تمام رپورٹس کو اشتہارات ہٹانے کی ہدایات دی گئی ہیں،ابھی ایوی ایشن کی وزارت کو اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو جواب دینا ہے۔دوسری طرف شتابدی ٹرین میں میں نے بھی چوکیدار انتخابی مہم والے چائے کپ کو لے کر بھی الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کیا ہے۔کاٹھگودام شتابدی ایکسپریس میں مسافروں کو ’میں بھی چوکیدار‘ والے کپ میں چائے دی گئی، جس کی شکایت ایک شخص نے کی۔اس کے بعد ریلوے نے کپ کو واپس لے لیا۔ابھی الیکشن کمیشن نے ریلوے کی وزارت سے وائرل تصویر کے بارے میں آج جواب داخل کرنے کے لئے کہا ہے۔


Share: